Published On: Thu, Oct 10th, 2013

پاکستان کی معیشت دباؤ کا شکار رہے گی،عالمی اقتصادی سروے

economy 16ئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت میں سست روی کے باعث پاکستان کی معیشت دباؤ کا شکار رہے گی ،آئی ایم ایف کی جانب سے جاری عالمی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ چھ فیصد جب کہ سال دوہزار چودہ میں یہ شرح کم ہو کر دو اعشاریہ پانچ فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت کو بیرونی اور مالیاتی مشکلات کا سامنا ہےجو معاشی ترقی پراثرانداز ہوگا ۔آئی ایم ایف کے مطابق روپے کی قدر اوربجلی پر دی جانے والی سبسیڈی میں کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ رواں سال افراط زرکی شرح سات اعشاریہ چارفیصد تک رہے گی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں قانونی مسائل کی وجہ سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد نہیں کیاجارہا ہے۔پاکستان کے قرضے اور مالی ضروریات زیادہ ہیں ۔مجموعی قرضوں کا حجم تریسٹھ اعشاریہ چارفیصد ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>