Published On: Tue, Oct 8th, 2013

امریکہ 100ڈالر کا ایک نیا نوٹ جاری کر رہا ہے

economy 15آج سے امریکہ سو ڈالر کا ایک نیا نوٹ جاری کر رہا ہے۔ جس میں فیجرز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ جعل ساز اِس کی نقل تیار نہ کر سکیں۔

امریکہ کی طرف سے چھاپہ جانے والا سو ڈالر نوٹ دنیا کی بینکوں کا سب سے زیادہ قابل قبول نوٹ ہے۔ جس کی آٹھ ارب سے زائد تعداد امریکہ سے باہر کے ملکوں میں گردش میں ہے۔ نئے نوٹ کے ایک طرف بینجامن فرینکلن سے ملتی جلتی تصویر اور دوسری طرف فلاڈیلفیا شہر کے ’انڈی پنڈینس ہال‘ کی تصویر ہوگی۔

نوٹ کے ایک کونے پر سو کا عدد لکھا ہوگا جو زرد رنگ مائل ہوگا۔ اِس نئے نوٹ کو متعارف کرانے کا مقصد جعل سازی کی جدید کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ پرانے سو ڈالر کی نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی اور اِن کو نئے نوٹوں کے ذریعے بتدریج تبدیل کیا جائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>