Published On: Mon, Oct 7th, 2013

عالمی بینک پاکستان کو 220 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا

THE WORLD BANKعالمی بینک پائپ لائن میں موجود پندرہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے دو ارب بیس کروڑ ڈالرقرضہ فراہم کرے گا۔اکنامک افئیرز ڈویژن کے مطابق کہ عالمی بینک پاکستان میں مختلف منصوبوں پر دوارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

جن میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے پچاس کروڑ ڈالراور پاور ڈی ایل آئی پراجیکٹ کیلئے تیس کروڑ ڈالرشامل ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں بیراجوں کی تعمیرپرپندرہ کروڑ ڈالراور زرعی شعبے کی افزائش کیلئے دس کروڑ ڈالرقرضہ فراہم کیا جائے گا۔ عالمی بینک غذائی تحفظ کے منصوبوں کیلئے پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر کا قرضہ بھی فراہم کرے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>