Published On: Wed, Oct 2nd, 2013

بینکوں کے خلاف تحقیقات، حصص مارکیٹ میں بد ترین مندی، 554 پوائنٹس گر گئے

Karachi-Stock-Exchangeمقامی انسٹی ٹیوٹس اور غیرملکیوں کے سرمائے کے انخلا کے علاوہ ڈالر کی سٹہ بازی میں ملوث بینکوں کے خلاف تحقیقات کی خبروں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو مندی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی5نفسیاتی حدیں بھی گرگئیں، 69.65 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔ جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 9 ارب72 کروڑ99 لاکھ 10 ہزار410 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ گیس پاورٹیرف کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، آئی ایم ایف کو ادائیگیوں سے ڈالر کی قدر میں اضافے، شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات اورامن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے ریٹیل انویسٹرز تو مارکیٹ سے آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ پیر کو مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے حصص کی فروخت کی پیشکشوں پر بھی انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا، ان عوامل نے سرمایہ کاروں کو مایوسی سے دوچار کردیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>