Published On: Tue, Oct 1st, 2013

کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک اور بُرا دن

economy 12مارکیٹ ساڑھے پانچ سو پوائنٹس مزید نیچے چلی گئی۔ انڈیکس میں ایک دن میں پانچ نفسیاتی حدیں گرگئیں۔ گذشتہ ہفتے کی شدید مندی سے گھبرائے ہوئے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک اور پریشان کن کاروباری ہفتے کا آغاز ہوگیا۔۔پیر کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تین سو پوائنٹس کی گراوٹ سے ہوا اور ایک موقع پر سات سو پوائنٹس کی مندی نے سرمایہ کاروں کے اُوسان ہی خطا کردیئے۔۔پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں جامع مزاکرات کی بحالی کا اشارہ نہ ملنے اور ملک میں پے درپے خوفناک دہشت گردی کے واقعات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح مجروح کیا۔۔بینکنگ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کے اسٹاکس میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔۔مندی کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 555 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوکر 21833 پوائنٹس پر بند ہوا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>