Published On: Sat, Sep 28th, 2013

ڈالر کی قدر میں پھراضافہ

economy 10گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں قدرے استحکام آیا مگر آج پھر سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

ڈالر کی اڑان جاری ہے،مارکیٹ ڈیلزر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک سو پانچ روپے نوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک سو آٹھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے روپے کی گرتی قدر کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ میں تین کروڑ ڈالر فروخت کئے جس سے ڈالر کی قدر میں کمی آئی ۔ کرنسی ڈیلزر کے مطابق آج پاکستان آئی ایم ایف کو قرض کی بیس ویں قسط کی مد میں چودہ کروڑ ڈالر سے زائد رقم ادا کرے گا جس سے روپیہ دوبارہ دباوٴ میں آ سکتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>