Published On: Thu, Sep 26th, 2013

دوا سازی کی مارکیٹنگ کیلئے قواعد کامسودہ تیارکرلیاگیا

economy 09سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے دوا سازی کی صنعت میں مارکیٹنگ کے طریقوں کو ضابطہ اخلاق میں لانے کے لئے قواعد کا مسودہ تیارکرلیا ہے، مجوزہ مارکیٹنگ قوانین کے مطابق دواساز کمپنیوں کی جانب سے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو تحائف دینے پرپابندی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے،

بین الاقوامی سطع پربھارت ،آئر لینڈ، فلپائن، اورامریکہ میں اس طرح کے قوانین نافذ ہیں ،جب کہ پاکستان میں اس شعبے کی اہمیت کی پیش نظر قوانین سازی کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی،

ایس ای سی پی کے چیئرمین طاہر محمودنے مارکیٹنگ قوانین کا مسودہ ،وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن کو بھجوا دیا ہے اورتجویز کیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت میں مارکیٹنگ کے طریقوں کے لیے کوڈ کوڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے ذریعے نافذ کیا جائے،

ایس ای سی پی کے ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اوردواسازی کی صنعت میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>