Published On: Wed, Sep 25th, 2013

ستائیس ستمبر کوآئی ایم ایف کی 18ویں قسط ادا کی جائیگی

economy 08پاکستان آئی ایم ایف کو ستائیس ستمبر کوقرض کی اٹھار ویں قسط ادا کرے گا۔ قسط کی ادائیگی کے بعد روپے کی قدر پر دباوٴ برقراررہنے کا خدشہ ہے

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹینڈ بائی پروگرام کی اٹھارہویں قسط کے طورپرمزید چودہ کروڑ ادا کئے جائیں گے۔ اب تک سترہ قسطوں میں آئی ایم ایف کو ساڑھے تین ارب ڈالر واپس کئے جاچکے ہیں۔اس سے پہلے اگست میں آئی ایم ایف کو چھپن کروڑ ڈالر واپس کئے گئے تھے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے سال دوہزار آٹھ میں سات ارب اسی کروڑ کا قرض لیا تھا۔ چارستمبر کو پاکستان نے آئی ایم ایف سے مزید چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالرکا قرض لیا جس کی پہلی قسط چوون کروڑڈالرموصول ہوگئی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>