Published On: Mon, Sep 23rd, 2013

اوگراملک کوسنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے،ڈاکٹر مرتضی مغل

economy 07پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ اوگرا ایل پی جی مافیا کے ایما پر ملک کوسنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے ، جس سے کروڑوں افراد متاثر ہونگے،اوگرا نے تمام صوبوں کو کمرشل گاڑیوں سے سی این جی سلنڈر اتارنے کی غیر قانونی ہدایت کی ہے جو ان گاڑیوں کو کلئیرنس دینے والے درجنوں سرکاری محکموں کی توہین ہے،

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اوگرا کے احکامات واضع نہیں ہیں ، جس سے کمرشل گاڑیوں بشمول ہائیس، سوزوکی پک اپ اور ٹیکسی ڈرائیور پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے رحم و کرم پر ہیں، جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں، سینکڑوں گاڑیوں کو سلنڈر اتار کر ناکارہ بنایا جا چکا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں ہزاروں مالکان نے کمرشل گاڑیاں کارروائی کے خوف سے بند کر دیں ہیں اور کمرشل گاڑیاں بند کرنے کا براہ راست اثرعوام پرپڑرہا ہے،

انھوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی سی این جی قوانین میں سلنڈروں کی تعداد اور محل وقوع کا ذکر نہیں بلکہ سارا زور سیفٹی اور مینٹیننس پر ہوتا ہے، دوسری طرف اوگرا گزشتہ اکیس سال میں سی این جی کانہ تو کوئی قانون بنا سکا اور نہ ہی کوئی ترمیم،پاکستان میں ایک سے زیادہ سلنڈر لگانے کی وجہ لوڈ شیڈنگ ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>