Published On: Sat, Sep 21st, 2013

ہنگری کمپنی سسٹم میں ساڑھے چودہ کروڑمکعب فٹ گیس شامل کریگی

economy 06گیس کے ستائے عوام کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنی نے سسٹم میں مزید یومیہ ساڑھے چودہ کروڑ مکعب فٹ گیس شامل کرنے کا اعلان کیاہے, ایم او ایل گروپ کے مطابق ایم او ایل خیبر پختونخوا میں ٹل بلاک سے یومیہ تیس کروڑ مکعب فٹ گیس پیدا کررہی ہے۔
ٹل بلاک سے مزید ساڑھے چودہ کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ سسٹم میں شامل کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق ٹل بلاک سے یومیہ دس ہزار بیرل اضافی تیل بھی پیدا کیا جائے گا۔پاکستان میں ایم او ایل کے سی ای او فرینک نے بتایا کہ گزشتہ چودہ سال میں کمپنی دیگر شراکت دار کمپنیوں کی مدد سے پاکستان میں مجموعی طورپرایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>