Published On: Sat, Sep 14th, 2013

انٹر بینک میں ڈالر 105 روپے کی سطح عبورکرگیا

economy 04آئی ایم ایف سے قرض موصول ہونے کے باوجود روپے کی قدر میں استحکام نہ آسکا اورتاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالربارہ پیسے کے اضافے سے ایک سو پانچ روپے کی سطح عبورکرگیا، آج انٹربینک میں ڈالربارہ پیسے کے اضافے سے ایک سو پانچ روپے سات میں ٹرید ہورہا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی پٹائی جاری ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو پانچ روپے اسی پیسے ہوگئی ہے ۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سےبیل آوٴٹ پیکیج کی پہلی قسط ملنے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ روپے کی قدر میں استحکام آئے گا مگرایسا نہ ہوسکا۔ کرنسی ڈیلرزکے مطابق ڈالرکی قدرمیں مسلسل اضافہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث ہورہا ہےساتھ ہی درآمد ات کیلئے بھی مسلسل ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>