Published On: Fri, Sep 13th, 2013

گیس کی یومیہ پیداوار میں 50کروڑ مکعب فٹ اضافہ کر دیا گیا ہے،وزارت پٹرولیم

economy 03وزارت پٹرولیم نے بتایا ہے کہ گیس کی یومیہ پیداوار میں 50کروڑ مکعب فٹ اضافہ کر دیا گیا ہے اور رواں سال کے آخر تک تیل اور گیس کی پیداوار میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے یہ پیداوار بڑھنے سے گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگی وزارت پٹرولیم کے مطابق اس اضافے سے ملک بھر میں گیس کی پیداوار 4ارب بیس کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل ملک بھر میں گیس کی یومیہ پیداوار 3ارب 70 کروڑ مکعب فٹ تھی وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی کل طلب 6ارب مکعب فٹ یومیہ ہے اور قلت ایک ارب 80کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہے توقع کی جا رہی ہے کہ گیس کی اس پیداوار سے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے گا وزارت پٹرولیم کے مطابق ملک میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں بھی 10ہزار فی بیرل اضافہ ہو چکا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>