Published On: Sat, Sep 7th, 2013

ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں5000روپے اضافہ

237206-LPG-1314038746-598تین روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ۔ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں5000روپے اضافہ، 5روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر60روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں240روپے بڑھ گئی۔ ایل پی جی کی نئی قیمت پر اطلاق آج سے ہوگا۔ اس ضمن میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے جبکہ حال ہی میں ایل پی جی پروڈیوسرز نے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا تھا اور اب مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں دوسری باراضافہ کر کے کسر نکال لی۔ انہوں نے کہا ہے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمت میں دوسری بار بلاجواز اضافہ ہوا ہے اورایل پی جی پروڈیوسر ز کی اربوں کی لوٹ مارجاری ہے،ایل پی جی مافیا لوکل گیس کی اسٹوریج کر کے بلیک مارکیٹنگ کرنے میں سرگرم عمل ہے اور مصنوعی قلت قلت پیدا کرکے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن اوگرا کردار خاموش تماشائی بن چکا ہے جو اس کی کارکردگی پرایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی قیمتوں کے بعدکراچی، رحیم یار خان، سکھر، حیدرآباد125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1450روپے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، لاہور ، گوجرنوالہ، گجرات،سیالکوٹ، اوکاڑا، اٹک، میرپور، جہلم، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1510روپے ۔ گلگت بلتستان ،فاٹا، مظفر آباد، باغ، ناران، کاغان، مری ، نتھیا گلی،145 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1690روپے قیمت ہوگئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>