Published On: Fri, Sep 6th, 2013

یورو کے مالی خسارے میں مسلسل اضافہ

DCFFC726-B11D-4F4A-95AD-88DEEEA3AB9C_w640_r1_s_cx0_cy6_cw0یورپ میں یورو کرنسی کے مالی خسارے کو ڈیڑھ برس ہو چکا ہے اور یہ بحران اپنی سنگین شکل اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ یورو کرنسی کا آغاز 1999ء میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک یورو کو اپنی تاریخ کے بدترین خسارے کا سامنا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ 17 یورپی ممالک پر مشتمل ’یورو زون‘ کو سال ِرواں میں جنوری سے مارچ تک اپنی معاشی قدر میں 20 فیصد تک کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ چھ چوتھائیوں سے یورو کو مسلسل اپنی معاشی قدر میں کمی کا سامنا ہے۔

ماہر ِمعاشیات پیٹر وینڈن ہاؤٹ کہتے ہیں، ’یورو اس وقت عالمی معیشت میں کمزور ترین حیثیت رکھتا ہے۔‘

اِس وقت یورو استعمال کرنے والے نو ممالک کو مالی خسارے کا سامنا ہے۔ ان ممالک کی فہرست میں فرانس بھی شامل ہے جسے یورو کی دوسری بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے۔

فرانس کو رواں سال کی پہلی چوتھائی کے دوران مالی خسارہ درپیش آیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>