Published On: Thu, Sep 5th, 2013

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6.7 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی

IMF1واشنگٹن: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کےلئے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی گئی، یہ قرضہ پاکستان کو تین سال میں دیاجائے گا اور قرضے کی پہلی قسط میں پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ باقی رقم اگلے 3 سال کے عرصے میں دی جائے گی۔ آئی ایم ایف حکام نے امید ظاہر کی کہ اس قرضے سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا، بیرونی ادائیگیوں میں توازن، زر مبادلہ کے زخائر میں اضافہ اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>