Published On: Wed, Sep 4th, 2013

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ

download1ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں480روپے اضافہ کا اطلاق آج سے ہوگا۔گورنمنٹ پروڈیوسر OGDCLاور PARCO ایل پی جی قیمت میں اضافہ کر کے نئی قیمتیں جاری کر دی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو ،120روپے گھریلو سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں480روپے اضافہ کر دیا گیا۔ فی ٹن کی قیمت میں 8000سے 10000روپے اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بین القوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کی قیمت میں 36ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کے بعد قیمت 829ڈالر سے بڑھ کر 865ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی۔ جس کے بعد پروڈیوسر ز نے بھی نئی قیمتیں جاری کر دی۔ OGDCLکی نئی قیمت 104535فی میٹرک ٹن اور PARCO کی نئی قیمت 104229فی ٹن ہو گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بڑا پروڈیوسر JJVLLکچھ عرصہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گیس کی لوکل پیداوار میں کمی آئے گی۔ گورنمنٹ پروڈیوسر ز اس کو بنیاد بنا کر قیمت میں مزید اضافہ کر دیں گے۔ غریب عوام پہلے ہی مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں ،آئے دن قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت کا تعین کرنے کے لیے سب میکینزم کھوکھلے ہیں۔ لوکل گیس کو انٹرنیشنل قیمت پر بیچنا غریب عوام پر ظلم ہے۔میری اپیل ہے کہ حکومت قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے اور قیمتوں کے تعین کے لیے صحیح میکنزم بنایا جائے۔ مختلف شہروں میں قیمتیں مندرجہ ذیل ہوگی ۔کراچی، رحیم یار خان، سکھر، حیدرآباد120روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1390روپے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، لاہور ، گوجرنوالہ، گجرات،سیالکوٹ، اوکاڑا، اٹک، میرپور، جہلم، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1450روپے ۔ گلگت بلتستان ،فاٹا، مظفر آباد، باغ، ناران، کاغان، مری ، نتھیا گلی،140 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1630روپے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>