Published On: Tue, Sep 3rd, 2013

روپے کی قدرکم، انٹربینک میں ڈالر105روپے کے قریب پہنچ گیا

170350-Dollar-1378155072کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 25پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی.

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، پیرکوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح 104.90 روپے پر پہنچ گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 25پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 104.90روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر25 پیسے اضافے کے بعد 105.05 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ ڈیلرزکے مطابق درآمدی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے پر دباؤ جاری ہے۔ واضح رہے کہ ادائیگیوں کے توازن کی خراب صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو 3ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے، روپے کی قدر میں یومیہ 15 سے 20پیسے کمی معیشت کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>