Published On: Mon, Sep 2nd, 2013

مہنگائی کا ایک اور بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

petrolحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ چار روپے چونسٹھ پیسے اضافے کے بعد پٹرول اب ایک سو نو روپے چودہ پیسے لٹر ملے گا۔ وزارت پٹرولیم نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں چار روپے چونسٹھ پیسے فی لٹر اضافہ، اب ایک لٹر پٹرول ، ایک سو نو روپے چودہ پیسے میں ملے گا۔ ڈیزل کی قیمت دو روپے پچاس پیسے بڑھا دی گئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپے بیس پیسے فی لٹر مقرر جبکہ ، لائٹ ڈیزل آئل دو روپے اکتیس پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت اٹھانوے روپے تینتالیس پیسے فی لٹر ہو گئی۔ مٹی کا تیل چار روپے 70 پیسے اضافے کے بعد اب ایک سو پانچ روپے اٹھانوے پیسے فی لٹر ملے گا ۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے نواسی روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ایچ او بی سی کی نئی قیمت ایک سو اڑتیس روپے تینتیس پیسے فی لٹر ہو گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>