Published On: Mon, Aug 26th, 2013

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کی شرائط کی تفصیلات طلب کرلیں

downloadسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ وا اقتصادی امور نے حکومت سے عالمی مالیاتی فنڈ سے قرضہ حاصل کرنے کی شرائط کی تفصیلات طلب کرلیں حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہ سے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پانچ ستمبر کو سیکرٹری خزانہ،اقتصادی امور کے حکام چیئرمین ایف بی آر ،گورنر سٹیٹ بینک کو طلب کرلیا گیا ہے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی کو بھی بھجوا دی گئی ہیں سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ثناء نیوز کو بتایا کہ پانچ ستمبر کو قائمہ کمیٹی خزانہ کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے قومی معیشت اہم ایجنڈا جاری کیا گیا ہے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے پر تفصیلی بحث ہوگی حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط سے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ بجلی قیمتوں اور شرح سود میں اضافہ کیوں کیا گیا ہے ایف بی آر کے اہداف پر بھی بحث ہوگی اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک سے متوقع ڈیل،روپے کی قدر میں کمی کی وجوہ ،افراط زر میں اضافے ،متوقع نجکاری سرکاری اداروں میں وسائل کی کمی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>