Published On: Wed, Jul 31st, 2013

آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے ریٹیل پرائس ٹیگنگ مسترد کر دی

autoparts-640x330کراچی: مقامی آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے حالیہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے مقامی آٹو پارٹس کی ریٹیلرز پرائس ٹیگنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیگنگ کی شرط کو مقامی مینوفیکچررز پر لاگو ہونا چاہیے۔ جبکہ آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچررز اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کار ساز اداروں کو فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان آٹو موٹیو پا رٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے کنوینر مشہود خان نے ایک تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ سیکشن3کے تحت حالیہ وفاقی بجٹ میں ریٹیلرز کو آٹو پارٹس پر پرائس ٹیگ لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں جس پر مقامی مینوفیکچررز کے شدید تحفظات ہیں۔ مشہود خا ن کا کہنا تھا کہ پرائس ٹیگنگ کی شرط ان مقامی مینو فیکچررز پر عائد ہونی چاہیے جو براہ راست مارکیٹ میں پارٹس فراہم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اراکین تیار کردہ آٹو پارٹس برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کار ساز اداروں کو فراہم کرتے ہیں۔ مشہود خان نے بتایا کہ اس وقت ملک میں آٹو پارٹس بنانے والے 350 رجسٹرڈ وینڈرز موجود ہیں جبکہ 600 کے لگ بھگ غیر رجسٹرڈ وینڈرز بھی مختلف اقسام کے آٹو پارٹس بنا رہے ہیں۔ مشہود خان نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جس میں سیکشن 3پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>