Published On: Mon, Jul 29th, 2013

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا فیصلہ

petrolاسلام آباد: حکومت نے یکم اگست سے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 50 پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 50 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 65 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 104 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 110 روپے 26 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی 65 روپے 60 پیسے، مٹی کے تیل کی 93 روپے 79 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 128 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ 5 جون کو موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>