Published On: Mon, Jul 22nd, 2013

ڈہرکی : محکمہ خوراک کی نااہلی، کروڑوں روپے کی گندم خراب

dharkiwheat-pakistanڈہرکی … ڈہرکی میں صوبائی محکمہ خوراک کی نااہلی کے باعث سرکاری گوداموں میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم پڑے پڑے خراب ہوگئی۔محکمہ خوراک نے ہزاروں بوری گندم خراب کردی۔غریب کے منہ کا نوالہ نہیں بن سکی۔ڈہرکی کے تین سرکاری گودام میں کھلے آسمان تلے ہزاروں بوری گندم پڑے پڑے سڑ گئی۔4 سال تک محکمہ خوراک نے کوئی خبر نہ لی۔ہزاروں ٹن گندم مبینہ طور محکمہ خوراک کے افسران اور فلورمل مالکان کے درمیان کمیشن کے تنازع کی نذر ہوگئی۔ گندم کی بوریوں میں کیڑا لگ چکا ہے اور ان سے تعفن اٹھ رہا ہے۔اب یہ گندم نیلام کی جارہی ہے مگر اس میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گھوٹکی نجیب دین ناریجو کا کہنا ہے کہ گندم کی نیلامی ہوگی مگر کب؟ یہ انھیں بھی نہیں پتا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>