Published On: Thu, Jul 18th, 2013

برطانیہ نے پاکستان اسٹیل کو خسارے سے نکالنے کیلیے مدد کی پیشکش کردی

steel-mill-640x330اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کی پانچویں بڑی قوت اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک ہے۔ برطانوی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لیے یہاں آئیں تو انہیں ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنیاں اسٹیل کے شعبے میں وسیع مہارت رکھتی ہیں اور پاکستان اسٹیل ملز کی استعداد بڑھانے اور اسے ازسر نو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اس میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ منگل کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ملاقات کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، اسٹیل ملز کی بحالی کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، اس سلسلے میں مختلف آپشنز زیر غور ہیں، اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے پر جلد عملدرآمد کریں گے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہت سی قدریں مشترک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعاون بھی ہے، ایک وسیع پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں کام کررہی ہے اور برطانوی معاشرے اور معیشت کا ایک اہم جزو ہے لہٰذا دونوں ممالک میں صنعتی و معاشی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>