Published On: Tue, Jul 16th, 2013

سونا 400 روپے مہنگا، فی تولہ 50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

Business-Pakistan-Gold-PriceUp_7-13-2013_109229_lکراچی … عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونا مزید 400 روپے تولہ مہنگا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 500 روپے تک جاپہنچی ہے۔ عالمی قیمتیں بڑھنے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایک تولہ سونے کی قیمت 47 ہزار 800 روپے تھی جو اب بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 43 ہزار 285 روپے ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی مقامی قیمتیں بڑھنے کی ایک وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>