Published On: Fri, Jul 5th, 2013

فصلوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائینگے

agriculture-sectorاسلام آباد: رواں مالی سال 2013-14 کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی نگرانی کے منصوبے پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی نگرانی کا منصوبہ سال 2009 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ مختلف اقسام کی فصلوں کی موثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت نگرانی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کیلیے حکومت پرعزم ہے۔اس حوالے سے زیرکاشت رقبے میں اضافہ اور زرعی مداخل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے منظم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2013-14 کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی نگرانی کے منصوبے پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جس سے زرعی شعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>