Published On: Tue, Aug 13th, 2013

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر102روپے75پیسے کا ہوگیا

Share This

Business-DollarvsRupee_7-15-2013_109463_lکراچی…روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ایک بار پھر عید ہوگئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا جبکہ انٹر بینک میں نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 103 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ عید سے قبل اس کی قیمت 102 روپے 75 پیسے تھی۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے اضافے کے ساتھ 102 روپے 75 پیسے کی سطح پر دیکھی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عید سے قبل پاکستان نے آئی ایم اایف کو 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرض واپس کیا ہے جس سے زرمبادلہ زخائر اور روپے کی قدر پر دباوٴ پڑا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>