Published On: Sat, Nov 30th, 2013

ہوشربا اضافے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی

trade news 15سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے – تفصیلات کے مطابق صدر سبزی منڈی حاجی شاہجہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہول سیل میں درجہ اول فی کلو آلو 70روپے سے کم ہوکر45روپے پر آگیا،ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی 30روپے کی کمی ہوئی ہے،ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو100کے بجائے70روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

سبزی منڈی میں پیاز5روپے سستی ہونے کے بعد 40روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔۔چائنا سے درآمد ہونے والالہسن100کے بجائے فی کلو 80روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دیسی لہسن کی قیمتوں میں 40روپے کی واضح کمی پائی گئی ہے ،سبزی منڈی میں لہسن فی کلو 100روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

سبزی منڈی میں ادرک درجہ اول اور درجہ دوئم کی قیمتوں میں30روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ،درجہ اول ادرک 150روپے اور درجہ دوئم ادرک120روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

جبکہ بھنڈی درجہ اول 70روپے اور درجہ دوئم 40روپے فی کلو پر برقرار ہے ۔مرچوں کی قیمتیں بھی 30روپے سستی ہوگئیں، ہول سیل مارکیٹ میں مرچیں 50روپے میں فروخت ہورہی ہیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>