Published On: Thu, Nov 28th, 2013

کرشنگ سیزن کا آغاز، چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

trade news 14سندھ کے شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ہول سیل کے بعد ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت پانچ روپے کمی کے بعد پچپن روپے فی کلو ہوگئی۔ سندھ کے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کا چینی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔

کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ہول سیلرز کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت چھپن روپے سے کم ہوکر باون روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ کراچی ریٹیلرز کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ چند دن میں ریٹیل سطح چینی کی قیمت پانچ روپے کم ہوکر پچپن روپے کلو کی سطح پر آپہنچی ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>