Published On: Mon, Nov 25th, 2013

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں

trade news 13تجزیہ کاروں کے مطابق اب پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے میں امریکی اعتراض کا جواز ختم ہو جائے گا۔ اور منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان برف پگھل گئی جنیوا میں چار روز سے جاری مذاکرات رنگ لے آئے ایران کے ایٹمی پروگرام پرسمجھوتہ ہوگیا۔۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان سرد مہری ختم ہونےسے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں

اے آر وائی نیوز کے سینئیر اینکرمبشر لقمان سمجھتے ہیں ایران نے دنیا کے آگے خود کو منوا لیا۔ دیکھنا یہ کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کتنا فائدہ اٹھاتی ہے۔ معروف تجزیہ کار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ کی مخالفت میں اب نرمی آ جائے گی تجزیہ کار سمجھتے ہیں اب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی اعتراض کا کوئی جواز نہیں رہا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>