Published On: Sat, Nov 23rd, 2013

اسلام آباد چیمبر کی نوجوانوں کو کاروبار کی جانب مائل کرنے کی کوششیں

business news 03اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نوجوانوں کو کاروبار کی جانب مائل کرنے کے حوالہ سے کوششیں تیز کر دی ہیں، اس سلسلہ میں اسلام آباد چیمبر میں ینگ انٹر پرینیورز فورم بھی قائم کیا گیا ہے جو نوجوانوں کو کاروبار کی ترقی دینے کیلئے مختلف ورکشاپس و تربیتی پروگرام منعقد کر رہا ہے،

اسلام آباد چیمبر نے نوجوانوں میں انٹر پرینور شپ کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز ایک امریکی وفد کی بھی میزبانی کی جس نے امریکی صدر کے مشیر برائے انٹر پرینیور شپ اور ایم آئی ٹی انٹر پرینیور شپ سینٹر کے بانی منیجنگ ڈائریکٹر کن مورس کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا،

اپنے دورے کے دوران کن مورس نے کہا کہ امریکہ انٹرپرینورشپ کی ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیارہے، پاکستانی نوجوانوں کو کاروبار کی طرف حوصلہ افزائی کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، انہوں نے زور دیا کہ معاشرے میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان میں انٹرپرینیورشپ ڈے منایا جائے ،

جس سے لوگوں کو اس طرف آنے میں بہتر ترغیب ملے گی، قبل ازیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے امریکی وفد کو چیمبر کی طرف سے نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>