Published On: Mon, Nov 18th, 2013

عالمی بینک ڈاسو ڈیم کیلئے ستر کروڑ ڈالر دینے پر تیار ہو گیا

trade news 12عالمی بینک ڈاسو ڈیم کیلئے ستر کروڑ ڈالر دینے پر تیار ہو گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں۔ معیشت اور توانائی کے بحران کے ساتھ انتہا پسندی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ بیٹھک جمائی۔ اسحاق ڈار اس ملاقات میں دل کھول کربولے لیکن کچھ بھی نیا نہیں تھا۔

وزیرخزانہ نے گلہ کیا ہے کہ انہیں ورثے میں خراب معیشت ملی۔ وزیرخزانہ کے بقول ملک کو ایک ساتھ تین سالہ مسوبے کی ضرورت تھی۔ جو انہوں نے بنا دیا۔ وزیر خزانہ نے تاجروں سے بات چیت میں ملک کے تین سب سے بڑے مسائل کی نشاندہی بھی کی۔ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنائی عالمی بینک ڈاسو پاور پروجیکٹ کیلئے رقم کی فراہمی کیلئے رضامند ہوگیاہے ۔ تاجروں سے خطاب میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف سے قرضے کے نیتجے میں پوری کرنیوالی بعض شرائط کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ڈال دی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>