Published On: Mon, Sep 30th, 2013

موبائل سمز رجسٹریشن کیلیے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کا پلان تیار

sims-cardٹیلی کام کمپنیوں نے بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم کی تنصیب کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے جس کے تحت ملک بھر میں سب سے پہلے کراچی میں بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم نصب کیے جائیں گے جن کی تنصیب کا کام دسمبر 2013کے آخری ہفتے سے شروع ہوکر فروری 2014کے تیسرے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں موبائل سموں کی فروخت اور رجسٹریشن کے لیے بائیومیٹرک سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں اس سہولت کا استعمال سیکیورٹی مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔کراچی میں بائیومیٹرک کی تنصیب کے بعد بلوچستان کے تمام آئوٹ لیٹس پر بائیومیٹرک سسٹم نصب ہوں گے بلوچستان میں تنصیب کا کام 15مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کیے جائیں گے یہ کام اگست 2014تک مکمل ہوگا۔ ملک بھر کے 2.5 لاکھ ریٹیل آئوٹ لیٹس میں سے 75ہزار آئوٹ لیٹس پر بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا کام ایک سال سے زائد کے عرصے میں مکمل ہوگا جسے 5مراحل میں مکمل کیا جائے گا، ہر اگلے مرحلے کی تکمیل کا انحصار پہلے مرحلے کی تکمیل پر ہوگا، پہلا مرحلا مکمل کیے بغیر دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہوسکے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>