Published On: Sat, Nov 16th, 2013

موبائل فون بندش: موبائل کمپنیوں کو 2ارب روپے سے زائد کا نقصان

trade news 11نو اور دس محرم کے موقع پر حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک میں موبائل فون سروس بند کرنے سے موبائل فون کمپنیوں کو دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ،

نو اور دس محرم کے موقع پر حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے پیش نظر ملک کے اسی شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے سے موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو دو ارب روپے سے زائد نقصان کا اٹھانا پڑا جب کہ قومی خزانے کو انتیس کروڑ ساٹھ لاکھ کا نقصان ہوا۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کو دہشت گردی کے پیش نظر موبائل سروس بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمپنیوں نے اسی شہروں میں موبائل فون سروس بند کی تھی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>