Published On: Mon, Nov 4th, 2013

ٹماٹرکی قیمت میں سو فیصد اضافہ۔ ایک سو ساٹھ روہے فی کلو جا پہنچی

trade news 08ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، ریٹل مارکیٹ میں ٹماٹرکی فی کلو قیمت ایک سو ساٹھ روہے فی کلو کی ہوش رُبا قیمت تک پہنچ گئی ہے۔ منڈی ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں ٹماٹر کی ہول سیل کی سطح پر قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد منڈی میں ٹماٹر فی کلو سو روپے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ عام بازاروں ریٹیل کی سطح پر ٹماٹر فی کلو ایک سو ساٹھ روپے فی کلوپر فروخت ہورہا ہے ،

منڈی ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ ، بدین ، اور ملیر میں ٹماٹر کی فصلیں مور نامی بیماری سے متاثر ہورہی ہیں، اور فصلوں میں کیڑا لگنے کے باعث ٹماٹرکی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے، دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں نے بھی مصنوعی قلت پیدا کرکے ٹماٹروں کی قیمت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ منڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ کے مختلف اضلاع میں اس بیماری سے بچ جانے والی فصلوں سے ٹماٹر کراچی لایا جارہا ہے ۔ جبکہ بھارت سے بھی ٹماٹر کی درآمد شروع ہوچکی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>