Published On: Thu, Oct 31st, 2013

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی قائم

business news 02وفاقی وزیر صنعت اور پیداوارغلام مرتضی جتوئی کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں فیصلہ وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں سالانہ 8 سے 10 ارب روپے کے نقصانات کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگزیر ہے،

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو کمپیوٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی، انہوں نے کہا کہ اس سے درست اسٹاک پوزیشن، ویئر ہاؤسز میں مناسب اسٹاک رکھنے، اسٹورز پر کیش کی صورتحال، اشیاء کی کوالٹی جاننے اور کرپشن کی روک تھام میں مدد ملے گی جبکہ وینڈرز کو جلد ادائیگیاں ہوں گی اور وینڈرزسے اشیاء پر مزید 15% تک ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکے گا،

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کا ایک ونگ قائم کیا جائے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ کمپیوٹرائزیشن کا عمل شفاف اور احسن طریقے سے مکمل کیا جاسکے،بعد ازاں وفاقی وزیر نے ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا کے بورڈ میٹنگ کی بھی صدارت کی جس میں کمپلیکس کی سالانہ آڈٹ رپورٹ منظوری کیلئے پیش کی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال ہیوی مکینیکل کمپلیکس نے 2.634 ارب روپے کی مشینری فروخت کی جبکہ گزشتہ سال 2.628 ارب روپے کی مشینری فروخت کی تھی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>