Published On: Wed, Oct 30th, 2013

پاکستان اسٹیل کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس بالاآخر منعقد ہوگی

trade news 07ادارے کو بحران سے نکالنے کی نئی تجاویزسامنے آگئیں۔ بند ہونے کے قریب پہنچ جانےوالے ادارے پاکستان اسٹیل کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس 26 روزبعد بالاآخراسلام آباد میں منعقد ہوہی گیا۔

اجلاس میں ملک کے سب سے بڑے فولاد ساز کارخانے کو بچانے کی نئی تجاویز سامنے آئی ہیں۔۔اجلاس میں شریک ایک ذریعے کے مطابق کچھ کمپنیاں اسٹیل مل کی تیار مصنوعات کے عوض خام مال فراہم کرنے پرتیار ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے اراکین بورڈ کو اس بارے میں پریزینٹیشن بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرمائے کے حصول کیلئے اسٹیل مل کی زمین فروخت کرنے کا آپشن بھی بورڈ اجلاس میں زیرغور آیا۔ پاکستان اسٹیل ان دنوں کوئلے کی شدید قلت کا شکار ہےجس کے نتیجے میں پیداوار صرف تین فیصد رہ گئی ہے جبکہ ادارے کا مالی بحران بھی تشویشناک سطح پر پہنچ چکاہے۔

بیل آؤٹ پیکج کی ماہ اکتبوبرمیں ملنے والی 70 کروڑ روپے کی دوسری قسط ابھی تک نہیں مل سکی ہے جس کے باعث پاکستان اسٹیل کے ساڑھے سولہ ہزار ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>