Published On: Tue, Oct 29th, 2013

پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ

trade news 06رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات دس فیصد اضافے کے ساتھ تین ارب اٹھاون کروڑ ڈالر ہو گئیں ہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر دو ہزار تیرہ کے دوران ٹیکسائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصہ کے دوران تین ارب اٹھاون کروڑ مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران تین ارب پچیس کروڑ ڈالرز کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

خام کپاس کی برآمدات میں ایک سو چوسٹھ فیصد، دھاگے کی برآمدات میں آٹھ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد جبکہ دیگر مصنوعات نیٹ ویئر پچیس فیصد اور گارمنٹس کی برآمدات میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>