Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

رواں سال 1.4ملین ٹن آلو کی پیداوار متوقع

trade news 05رواں سال ملک14 -2013 میں 1.4ملین ٹن آلو کی پیداوار متوقع ہے جبکہ مجموعی ملکی کھپت کا تخمینہ 1.1ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ ملک کی ہول سیل مارکیٹوں میں آلو کی قیمت میں 5روپے فی کلو تک کی کمی واقع ہونے سے آلو کی قیمت 20 تا 25روپے فی کلو تک کم ہوگئی ہے۔

تاجر برادری کے مطابق مقامی منڈیوں میں آلو کی رسد بڑھنے سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ قبل ازیں آلو 11سو روپے فی 40کلو گرام تک فروخت ہو رہا تھا۔ جس کی قیمت 900روپے فی 40کلو گرام تک کم ہوگئی ہے۔ بلوچستان سے آلو کی رسد میں ہونے والے اضافہ کی وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ آلو کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی کیونکہ نومبر کے آغاز میں صوبہ پنجاب میں بھی آلو کی برداشت کا عمل شروع ہو جائیگا۔ ملکی ضروریات سے زائد آلو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>