Published On: Mon, Oct 21st, 2013

سمندری خوراک کی برآمدات میں 35.57فیصد کا اضافہ

fish newsرواں مالی سال 2013-14ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 35.57فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی تا اگست کے دوران 43.11ملین ڈالر مالیت کی سمندری خوراک برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 31.947ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا،

اسی طرح رواں مالی سال میں شعبہ کی برآمدات 35فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری خوراک کی برآمدات میں ہونے والا اضافہ ملکی معیشت پر خوشگواراثرات مرتب کریگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>