Published On: Tue, Oct 13th, 2015

ہنڈا سٹی کار میں سنگین خامی کا انکشاف

دبئی سٹی: متحدہ عرب امارات میں الفتیم ہونڈا نے اپنی ہونڈا سٹی (جی ایم سکس دوہزار چودہ ماڈل) کی گاڑیوں میں ممکنہ مسائل کی وجہ سے ان کی واپسی برائے سروس کی مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی کچھ گاڑیوں میں سی وی ٹی سافٹ ویئر مسائل کی وجہ سے ہائی ہائیڈرولک پریشر پیدا ہونے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس ہائی پریشر کی وجہ سے شافٹ کے ٹوٹنے کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے جس کا نتیجہ رفتار میں کمی یا سامنے والے پہیوں کے دوران ڈرائیونگ لاک اپ ہوجانے کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ کمپنی نے اپنے کسٹمرز سے درخواست کی ہے کہ اگر ان کی گاڑی کا وہیکل آئیڈینٹی فیکیشن نمبر (ای پی030001) (وی آئی این) سے (ای پی 030648) کی رینج میں آتا ہے تو وہ کمپنی کے کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کریں یا سروس بکنگ کے لئے کمپنی کی ویب سائٹ استعمال کریں۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسٹمرز گاڑی کا وی آئی این یاچیسز نمبر ڈرائیور کی طرف والے دروازے کے چوکھٹے پر لگی پلیٹ یا ڈرائیور کی ہی طرف ڈیش بورڈ کے اوپر لگی پلیٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>