Published On: Tue, Jul 16th, 2013

جاپان میں گھونگوں کا فیشل متعارف کروادیا گیا

Snail-Facial_7-15-2013_109447_lٹوکیو…این جی ٹی…دنیا بھر میں آئے دن خواتین کو خوبصورت دکھانے کے لیے نت نئے بیوٹی پراڈکٹس اور فیشل ٹریٹمنٹس متعارف کروائے جاتے ہیں لیکن جاپان تو اس معاملے میں بھی سب پر سبقت لے گیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک بیوٹی سیلون میں دنیا کا پہلا گھونگوں کا فیشل متعارف کروادیا گیا ہے۔ عمر چھپائے رکھنے کی متمنی خواتین کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیش کیا گیا سلیبریٹی اسکارگوٹ کورس نامی اس فیشل میں گھونگوں کا مساج چہرے کو جھریوں اور جھائیوں سے ہمیشہ پاک، تازہ دم اور سرسبز و شاداب رکھے گا۔ گھونگھوں کی مدد سے چہرے کی جلد کے مساج کے دوران ان کے لعاب سے نکلنے والے پروٹینز، اینٹی آکسیڈنٹس اور ہیلارونک ایسڈ ناصرف جِلد میں نمی برقرار رکھتے ہیں بلکہ اُسے جلن سے محفوظ رکھتے ہوئے مردہ جِلد کو صاف کردیتا ہے۔ 60منٹ دورانئے کی اس بیوٹی ٹریٹمنٹ کے دوران پہلے چہرے کی جِلد کی صفائی کی جاتی ہے جس کے بعد زندہ گھونگے گالوں اور ماتھے پر رینگنے کے لیے چھوڑ دیے جاتے ہیں اور بعد ازاں مساج، ماسکس اور الیکٹریکل پلس مشین کے ذریعے فیشل مکمل کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے اس پہلے اور منفرد فیشل کی قیمت 161پاؤنڈ (24ہزار150ین) مقرر کی گئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>