Published On: Wed, Aug 9th, 2017

یوٹیوب نے اپنا میسنجر متعارف کرادیا

900147-youtube-1502206116-618-640x480دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے بھی اپنے صارفین کے لیے میسجنگ سروس متعارف کرادی جس کی مدد سے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز یوٹیوب کے ذریعے ہی دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے یوٹیوب موبائل ایپ میں نئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں جن کے بعد ایپ میں ’’شیئرڈ‘‘ کے نام سے نئے ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیب پر کلک کرنے سے ایک چیٹنگ ونڈو کھلتی ہے جس پر صارفین یوٹیوب ایپ استعمال کرنے والے اپنے دوستوں سے نہ صرف باتیں کرسکتے ہیں بلکہ اپنی پسند کی ویڈیوز بھی انہیں بھیج سکتے ہیں۔ اسی طرح صارفین یوٹیوب چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد پر مشتمل گروپ بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔
یوٹیوب میسجنگ کے ذریعے چیٹنگ اور ویڈیو شیئرنگ کے ساتھ ساتھ صارفین ایک دوسرے کو ایموجیز اور تصاویر وغیرہ بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس سے قبل یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے لیے فیس بک یا واٹس ایپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا تاہم اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ یوٹیوب ایک سال سے اس فیچر پر کام کررہا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر صارفین کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>