Published On: Wed, May 17th, 2017

گمنام قدردان نے 2 جھمکے 6 ارب روپے میں خریدلیے

820134-sothebydiamondx-1495008992-285-640x480سوئٹزرلینڈ: جنیوا میں ہیرے کے دو جھمکے 57.4 ملین ڈالر یعنی 6 ارب پاکستانی روپے کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیئے گئے ہیں۔
لمبوتری شکل اور انفرادی طور پر 16 قیراط کے ان دونوں جھمکوں کے نام ’’اپالو‘‘ اور ’’آرٹیمس‘‘ ہیں جنہیں ہیرے فروخت کرنے والی ایک بین الاقوامی کمپنی ’’سودبیز‘‘ (Sotheby’s) کی جانب سے نیلامی میں رکھا گیا تھا

اپنی جسامت اور وزن کے اعتبار سے یہ دونوں جھمکے بالکل ایک جیسے ہیں البتہ اپالو کی رنگت نیلگوں جبکہ آرٹیمس گلابی رنگت کا حامل ہے۔ یہ دونوں جنوبی افریقا میں ہیرے کی ایک کان سے برآمد ہوئے تھے اور نایاب ترین ہیرے قرار دیئے جاتے ہیں۔ اپولو 42.1 ملین (4 کروڑ 21 لاکھ) ڈالر میں جبکہ آرٹیمس 15.3 ملین (1 کروڑ 53 لاکھ) ڈالر میں کسی نامعلوم خریدار کو نیلام کیا گیا ہے جو غالباً ان دونوں کو ایک ساتھ رکھنے کا خواہش مند ہے۔
اگرچہ یہ اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والے جھمکے ہیں لیکن نیلامی شروع ہونے سے پہلے خیال تھا کہ یہ دونوں 70 ملین (7 کروڑ) ڈالر تک میں نیلام ہوجائیں مگر ان کی نیلامی 57.4 ملین (5 کروڑ 74 لاکھ) ڈالر میں ہوئی جو ابتدائی اندازے کے مقابلے میں 12.6 ملین (1 کروڑ 26 لاکھ) ڈالر کم رقم ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>