Published On: Wed, May 17th, 2017

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پراتفاق

819975-pakhkflagsweb-1494995832-643-640x480ہانگ کانگ: وزیراعظم نواز شریف اور ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پرانے تجارتی تعلقات قائم ہیں اور ہانگ کانگ کی مختلف کمپنیوں کے مستقل دفاتر بھی پاکستان میں قائم ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہانگ کانگ کے تاجر سی پیک میں بھی حصہ لیں جب کہ ون بیلٹ ون روڈ چینی قیادت کا بڑا وژن ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری کی پیش کش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ لی چن یانگ نے بھی پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>