Published On: Tue, Dec 20th, 2016

نئے سال پر بعض ممالک میں ہونے والی دلچسپ رسومات

burning-1481912930لندن: نئے سال کا سورج زمین پر نئی امنگوں اور جذبات کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اور لوگوں کی اکثریت نئے سال کی منصوبہ بندی کرتی ہے لیکن دنیا بھر میں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں نئے سال سے جڑی کچھ رسومات اور توہمات پر بھی عمل کیا جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں

ایکواڈور: پتلا grapes-1481912927نذر آتش
ایکواڈور کے لوگ نئے سال کی رات کی درمیانی پہر اپنے گھروں سے نکل آتے ہیں اور ایک پتلے کو آگ لگاتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح گزشتہ سال کی ساری تلخ یادیں اور نئے سال کے آسیب جل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

اسپین:نئے سال کی رات 12 انگور کھائdishes-1481912933ے جاتے ہیں
اسپین اور لاطینی امریکا کے بعض مقامات پر لوگ اس وقت تک انگور کھاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب گھڑی یکم جنوری کو ظاہر کرتی ہے۔ بعض لوگ نیا سال شروع ہونے سے 12 گھنٹے میں ہر گھنٹے ایک انگور کھاتے ہیں تاکہ اگلے 12 ماہ خوراک اور خوشبختی ان کے ساتھ شامل رہے۔

china-1481912922چین: گھر کی انوکھی صفائی
نئے چینی سال کو ’’جشنِ بہاراں‘‘ بھی کہا جاتا ہے تو جو شمسی اور قمری کیلنڈر کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ اس کی تقاریب جنوری کے آخر اور فروری کے وسط کسی موقع پر شروع ہوتی ہیں۔ اس کے لیے چینی دیوار کے اوپری حصے سے لے کر نیچے تک گھر کو صاف کرتے ہیں لیکن جمع ہونے والی گرد کو گھر کے پچھلے دروازے سے باہر پھینکا جاتا ہے۔

ڈنمارک : ٹوٹے برتن پڑوس کے گھر پر
ڈنمارک میں نئے سال کے موقع پر پڑوسی باہمی furniture-1481913168رضامندی سے ایک دوسرے کے گھر ٹوٹی ہوئی پلیٹیں اور برتن پھینکتے ہیں۔ اس کا مقصد بھی خوش بختی ہوتا ہے

رومانیہ: ریچھ کی کھال میں رقص
رومانیہ کے دیہاتوں میں لوگ ریچھوں کی کھال پہن کر رقص کرتے ہیں تاکہ بد بختی اور نحوست دور بھاگ جائے۔ یہ رسم ہر سال کرسمس اور نئے سال کے درمیان کسی وقت کی جاتی ہے۔

bear-1481912920جنوبی افریقہ: فرنیچر کھڑکی سے باہر
جوہانسبرگ میں ہر سال لوگ اپنا فرنیچر گھر سے باہر پھینک دیتے ہیں۔ خاص طور پر ہل برو کے لوگ کئی منزل کی بلندی سے بھی فرنیچر کو نیچے پھینک دیتے ہیں۔ اس سے کئی لوگ زخمی ہوتے ہیں اور ہرسال پولیس اور امدادی اداروں کو طلب کرنا پڑتا ہے

برازیل: سمندر میں سفید پھول اور تحفے
بہت سے برازیلیوں کا عقیدہ ہے کہ اگر سمندر کی ایک فرضی دیوی ’’یمانجہ‘‘ کو تحفے دیئے جائیں تو زندگی میں خوشی اور فارغ البالی آتی ہے۔ اس کے لیے کئی برازیلی باشندے ریوڈی جنیرو کے ایک ایک ساحل پر جاکر سفید پھول اور تحفے سمندر کی نذر کرتے ہیں۔ کچھ whiteflower-1481912918لوگ سمندر کے پاس جاکر 7 لہروں کو چھلانگ لگا کر عبور کرتے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>