Published On: Tue, May 23rd, 2017

مانچسٹربم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ، 59 زخمی

manchester_blast_story_647_052317092023مانچسٹر: میوزک کنسرٹ کے دوران بم دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے جب کہ 59 افراد زخمی ہیں۔
مانچسٹر پولیس کے چیف کانسٹیبل ایان ہاپکنز نے علی الصبح ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکا ایک خود کش حملہ آور نے کیا تھا جو کنسرٹ کے شرکاء میں موجود تھا اورموقع ہی پرہلاک ہوگیا جب کہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکا بہت خوفناک اورزوردارتھا جس سے ہرطرف دھوواں چھا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مانچسٹر حملے کے تناظر میں سرکاری ایمرجنسی ’’کوبرا کمیٹی‘‘ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی تھریسا مے اور لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن دونوں نے اپنی انتخابی مہم ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانیہ میں 8 جون 2017 کو عام انتخابات ہونے ہیں۔
واقعے کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا کہ حکام اس واقعے کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں جب کہ پولیس حملے کی دہشت گردی کے پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔ ہم متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر بم دھماکے کے بعد داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس کے حامیوں کو مانچسٹر دھماکے پر خوشیاں مناتے دکھایا گیا ہے لیکن اب تک داعش یا کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

یہ دھماکا مانچسٹرارینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے کنسرٹ میں ہوا تھا جس میں 19 افراد موقعے ہی پر ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکے کے مقام سے قریب وکٹوریہ اسٹیشن پر ٹرین سروس معطل ہے جبکہ شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>