Published On: Thu, May 18th, 2017

لاہور سیشن کورٹ میں دو گروپ آمنے سامنے، عدالت میدان جنگ بن گئی

820891-sessioncourt-1495092741-293-640x480لاہور: سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر ضمانت کے لئے آئے دو گروپ آمنے سامنے ہوگئے، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس وقت تو معاملہ رفع دفع کرادیا گیا لیکن پیشی کے بعد ایک گروپ نے دوسرے پر حملہ کر دیا، جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نےعدالت کا دروازہ بند کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>