Published On: Sat, Jul 22nd, 2017

فور جی موبائل صارفین کی تعداد میں اضافہ

Get-4G-in-2G-or-3Gکراچی : جنوری تا مئی 2017ء کے دوران تھری جی صارفین کی تعداد میں اوسط ماہانہ 0.37 ملین کی کمی دیکھی گئی جبکہ فور جی صارفین کی تعداد میں 2.33 ملین کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا مئی 2017ء کے دوران جیز، ٹیلی نار اور یوفون کے تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی جبکہ زونگ کے صارفین کی تعداد میں 1.54 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا مئی 2017ء کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت سے استفاد کرنے والے 1.83 ملین تھری جی صارفین زونگ سے استفادہ کررہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مئی 2017ء میں تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے مجموعی صارفین میں سے 24 فیصد زونگ، 34 فیصد جیز جبکہ 13 فیصد یو فون اور ٹیلی نار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اے پی پی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>