Published On: Thu, Jul 27th, 2017

فخر زمان بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے، معاہدہ طے پا گیا

888486-fakharzaman-1501154338-113-640x480لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے، پی سی بی ذرائع کے مطابق اوپنر کو 4 ہفتے کے لیے سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کی فی الحال کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں ہیں، اس سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، شاہد آفریدی، عماد وسیم اور جنید خان بھی معاہدے کرچکے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>