Published On: Thu, Jul 6th, 2017

طویل انتظارختم ؛واٹس ایپ کا نیا فیچرآگیا

recall-680x381مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔واٹس ایپ میں وہ فیچرمتعارف کرا دیا گیا جس کا صارفین کو ایک عرصے سے انتظار تھا۔
واٹس ایپ کے اس انقلابی فیچر سے بہت سے صارفین کی دی مراد پوری ہو جائے گی جو غلطی سے کسی کو میسج کر بیٹھیں مگر زبان سے نکلی بات اور کمان سے نکلے تیر کے مصداق واپسی ممکن نہ ہو تو اب ایسا نہیں۔ ’’ری کال ‘‘ نامی اس فیچر سے کوئی بھی صارف بھیجا گیا پیغام موصول ہو جانے کے باوجود اسے ’’ان سینڈ‘‘ کر کے ’’ڈیلیٹ‘‘ کر سکتا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا ورژن میں ری کال نامی یہ فیچراب عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس سے آنے والے دنوں میں ہرکوئی استفادہ حاصل کرسکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ آپ کو یہ صرف پانچ منٹ میں کرنا ہو گا، پیغام بھیجنے کے 5 منٹ کے اندر اندر آپ اسے ری کال یا ان سینڈ کر کے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں مگر 5 منٹ گزرنے کے بعد یہ آپشن کار آمد نہیں رہے گا۔
اہم بات جو شاید صارفین کو خود بھی سمجھ آرہی ہو ، وہ یہ ہے کہ یہ فیچر تبھی کارآمد ہو گا جب آپ نے جسے پیغام بھیجا ہے وہ ’’آن لائن ‘‘ نہ ہو اور آپ کا پیغام پڑھا نہ گیا ہو۔
ری کال نامی یہ زبردست فیچ واٹس ایپ ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، جف ، دستاویزات اوراسٹیٹس ریپلائیزسب کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے علاقہ انتظامیہ نے واٹس ایپ بیٹا ورژن میں ری ڈیزائن کال اسکرین اور میڈیا شیئرنگ نامی فیچرز کا بھی اضافہ کیا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>